17 مارچ، 2023، 7:24 PM

جرمنی: ائیرپورٹ ملازمین کی وسیع ہڑتال، 680 پرواز منسوخ

جرمنی: ائیرپورٹ ملازمین کی وسیع ہڑتال، 680 پرواز منسوخ

جرمنی کے سرکاری ذرائع نے کہا ہے کہ چار ایئرپورٹس کے ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے ملک میں کم از کم 680 پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق جرمنی کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے آج اطلاع دی ہے کہ ملک کے چار ایئرپورٹس کے ملازمین کی وسیع ہڑتال کے باعث کم از کم 680 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

حالیہ دنوں میں، "ورڈی" ﴿Ver.di﴾ ٹریڈ یونین کی طرف سے ایک روزہ ہڑتال کی کال جرمنی کے چار اہم ایئرپورٹس پر سینکڑوں پروازوں کی منسوخی کا سبب بنی۔

ایئرپورٹس کے سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین اور کارکنوں کی گزشتہ پیر کی ہڑتال کے باعث بریمن، برلن، ہیمبرگ اور ہینوور کے ایئرپورٹس پر آنے والی اور جانے والی پروازیں متاثر ہوئیں۔ورڈی ٹریڈ یونین نے اپنی کال میں کہا کہ یہ ہڑتال رات کے کام اور ویک اینڈ شفٹوں کے لیے زیادہ اجرت کے لیے برسوں کے مذاکرات کی عدم کامیابی کے بعد دی گئی۔

مذکورہ رپورٹ کے مطابق، 2006 سے اس شعبے میں مزدوروں کی مراعات میں اضافہ نہیں ہوا اور حکومت نے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا۔

News ID 1915337

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha